روم (اسلم مراد ) اٹلی کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرائے پر گھر لینے کے قوانین سخت کردئیے ہیں ۔
اس سے قبل ائیر بی این بی اور دوسری ویب سائٹس کے زریعے مسافر اٹلی کے کسی بھی علاقے میں کرائے کے گھر لے سکتے تھے لیکن سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان قوانین کو تبدیل کردیا گیا ہے اب کرائے پر گھر لینے کے لیے سیلف چیک ان کی بجائے مسافر یا کرائے دار کو گھر کے مالک سے بالمشافہ ملاقات کرنا ہوگی اور چوبیس گھنٹے کے اندر اندر تمام ضروری دستاویزات بمعہ کرائے نامہ کے ایگریمنٹ کے جمع کروانا ہوں گی جبکہ مالک مکان کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ تمام دستاویزات کے ساتھ کرائے دار کی متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن کروانے کا پابند ہوگا تاکہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں ۔
اٹلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سیکیورٹی معاملات کے باعث امید ہے کہ سیکیورتی کے امور مزید بہتر انداز میں چلائے جاسکیں گے