اٹلی کے پرائیویسی واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن کے ذریعے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کی تحقیقات بند کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کو 15 ملین یورو جرمانہ کیا ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس نے پایا کہ اے آئی نے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو بغیر مناسب قانونی بنیاد کے چیٹ جی پی ٹی کو تربیت دینے کیلئے پروسیس کیا اور شفافیت کے اصول اور صارفین کیلئے متعلقہ معلومات کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی۔
جمعہ کو اوپن اے آئی کا کوئی فوری تبصرہ نہیں تھا۔ کمپنی نے پہلے کہا تھا کہ اسے یقین ہے کہ اس کے طرز عمل یورپی یونین کے رازداری کے قوانین کے مطابق ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اطالوی واچ ڈاگ نے یورپی یونین کے رازداری کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اٹلی میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال پر مختصر طور پر پابندی لگا دی تھی۔