قاہرہ (اسلم مراد ) مصر کی تاریخی جامعہ الااظہر نے ایک فتوی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ولی کو کسی بھی طرح یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بیٹی سے پوچھے بغیر اس کی شادی کردے لڑکی کی رضامندی انتہائی ضروری ہے ۔
دوسری جانب کہا گیا ہے کہ اگر مرد کے روزگار میں کاروبار میں اسکی بیوی کسی بھی طرح مدد کرتی ہے تو وہ اس کی اجرت طلب کرسکتی ہے اور مرد یہ اجرت ادا کرنے کا پابند ہے ۔ اسی طرح عورت کو کہا گیا ہے کہ وہ عدلیہ سمیت مختلف شعبوں میں کام کرسکتی ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی ممانعت نہیں ہے اگر عورت کو یقین ہو کہ وہ سفر اکیلے کرسکتی ہے اور اسے راستے میں کوئی خطرہ نہیں ہے تو اس کے اکیلے سفر کرنے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے.