Home » غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو ایک سال ہوگیا، 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو ایک سال ہوگیا، 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
اسرائیل کے حملوں کو ایک سال

اسرائیل کے حملوں کو ایک سال:

آج غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو ایک سال پورا ہوگیا۔ جنگی جنون میں مبتلا نیتن یایو امریکا کی پشت پناہی میں. اس جنگ کو غزہ سے لبنان تک لے گیا ہے. اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. کہ آنے والے دنوں میں یہ جنگ ایران، شام، عراق اور یمن تک پھیل سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق. گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی حملوں میں. 42 ہزار سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہا چکے ہیں۔ جن میں 16 ہزار بچے اور 11 ہزار خواتین شامل ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد زخمی بھی ہیں۔ غزہ کی مکمل تباہی کے بعد 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے 2024 تک اسرائیلی فورسز فلسطینیوں پر ہزاروں ٹن بم گرا چکی ہے۔ اتنی تباہی کرنے کے باوجود. حماس کہیں نہ کہیں اسرائیلی فوجیوں کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔

اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں کئی بار اسرائیل کو جنگ بندی کا کہہ چکی ہیں. لیکن نیتن یاہو سرکار کا کہنا ہے. کہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

غزہ جنگ میں عالمی طاقتوں کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے۔ امریکا سمیت مغربی ممالک ایک طرف جنگ بندی کا ڈرامہ کر رہی ہے. دوسری طرف اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ امریکا اب تک اسرائیل کو 17 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ اس کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ. حزب اللہ اور ایران کے حملوں سے متعلق اسرائیل کو انٹیلی جنس معلومات بھی فراہم کرتا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز