غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیش رفت، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے موساد کے ڈائریکٹر کو قطر میں سیز فائر معاہدے کیلئے بھیج دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت کے پیش نظر اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کو قطر میں بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے حماس اور اسرائیل کو 20 جنوری کو اپنی حلف برداری کی تقریب سے پہلے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیٹ لائن دی تھی۔
15 مہینوں کی جنگ میں صرف ایک مختصر جنگ بندی ہوئی ہے، اور وہ لڑائی کے ابتدائی ہفتوں میں تھی۔ اس کے بعد سے امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات بار بار تعطل کا شکار ہیں۔
حماس مستقل جنگ بندی کے مطالبے سے دستبردار ہو گیا ہے پھر بھی نیتن یاہو معاہدے پر راضی نہیں ہو رہا۔ حماس نے بڑے پیمانے پر تباہ شدہ علاقے سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کا کہا لیکن اسرائیل اس مطالبے کو بھی نہیں مان رہا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ میں 46,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔