وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کی منظوری دے دی جس کا قطر میں بدھ کو اعلان کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی کابینہ کے 11 ووٹنگ ارکان نے سادہ اکثریت کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی۔مکمل، 33 رکنی اسرائیلی کابینہ کو ابھی بھی معاہدے کی منظوری درکار ہے۔ یہ میٹنگ مقامی وقت کے مطابق 3:30 بجے سہ پہر ہونے والی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر حماس نے غزہ کے معاہدے کو سبوتاژ کیا تو اسے جنگ میں واپسی کے لیے امریکی حمایت پر "گارنٹی” ملی ہے۔
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کی منظوری دیدی
2