ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی حلوی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران ہونے والی "ناکامی” کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔فوج کی جانب سے جاری کیے گئے استعفیٰ نامے میں حلیوی نے کہا کہ وہ "7 اکتوبر کو فوج کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے” مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت استعفیٰ دے رہے ہیں جب فوج "اہم کامیابیوں” کے دور سے گزر رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 47,035 فلسطینی شہیداور 111,091 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دن حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا 7 اکتوبر کی ناکامی پر استعفی
4