Home » اسرائیل کا اقوام متحدہ پر وار،مشرقی یروشلم میں انروا کی عمارتیں مسمار

اسرائیل کا اقوام متحدہ پر وار،مشرقی یروشلم میں انروا کی عمارتیں مسمار

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

یروشلم(ایگزو نیوز ڈیسک)صیہونی ریاست اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا (UNRWA) کی عمارتوں کو مسمار کر دیا، جس پر عالمی سطح پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے انروا کے کمپاونڈ کو منہدم کیا گیا جبکہ ادارے نے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انروا کے سربراہ نے کہا کہ مسماری سے قبل اسرائیلی فورسز نے سکیورٹی گارڈز کو زبردستی عمارتوں سے باہر نکال دیا اور امدادی سرگرمیوں کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف انسانی ہمدردی کے اصولوں بلکہ اقوام متحدہ کے استثنائی تحفظ کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔انروا حکام کے مطابق مسمار کی جانے والی عمارتوں میں غزہ اور مغربی کنارے کے لیے امدادی سامان ذخیرہ کیا گیا تھا،جس میں خوراک،طبی آلات اور بنیادی ضروریات شامل تھیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس کارروائی سے لاکھوں فلسطینیوں تک امداد کی فراہمی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے طویل عرصے سے انروا پر جانبداری کے الزامات عائد کر رکھے ہیں اور اسی تناظر میں اسرائیلی حکومت نے 2024 میں انروا کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں کام کرنے سے روکنے کا اعلان کیا تھا تاہم اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا موقف ہے کہ انروا فلسطینی مہاجرین کے لیے ایک ناگزیر فلاحی ادارہ ہے،جو دہائیوں سے غزہ اور مغربی کنارے میں لاکھوں افراد کو تعلیم،صحت اور امدادی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔بین الاقوامی مبصرین کے مطابق مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کے ادارے کی عمارتوں کی مسماری نہ صرف خطے میں کشیدگی میں اضافہ کرے گی بلکہ اسرائیل اور عالمی اداروں کے درمیان تعلقات کو بھی مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔انروا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی اقدام کا نوٹس لے اور انسانی امداد کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز