Home » 4 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 200 فلسطینیوں کو رہا کر دیا

4 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 200 فلسطینیوں کو رہا کر دیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ چار اسرائیلی خواتین کے بدلے اسرائیل نے دو سو فلسطینیوں کو آزاد کردیا۔

حماس کی جانب سے رہائی پانے والی اسرائیلی فوجی خواتین نے سٹیج پر کھڑے ہو کر فلسطینی ہجوم کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا۔حماس نے اسرائیلی خواتین کو تحائف بھی دیے ۔

دوسری جانب اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو بسوں کے ذریعے رملہ پہنچایا گیا ۔ جہاں فلسطینی قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ فلسطینی سالوں بعد اپنے پیاروں کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔یرغمالیوں کی رہائی ہلال احمر تنظیم کے زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے میں تین اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے 90 فلسطینی رہا کیے گئے تھے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز