Home » اسرائیل کا بڑا سفارتی وار،غزہ امن مرکز سے سپین کو نکالنے کا اعلان

اسرائیل کا بڑا سفارتی وار،غزہ امن مرکز سے سپین کو نکالنے کا اعلان

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں قیامِ امن کے لیے قائم کثیر القومی نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے سپین کو ’سول،ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر‘ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے،جس سے مشرقِ وسطیٰ کی سفارتی صورتحال میں ایک نئی کشیدگی جنم لے رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ممالک کے خلاف خاموش نہیں رہے گا،ایسے ممالک جو اسرائیل کے موقف کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کے خلاف بیانات دیتے ہیں،وہ خطے میں امن کے عمل کا حصہ نہیں رہ سکتے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سپین نے نہ صرف اسرائیلی موقف کی مخالفت کی بلکہ اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی،جو ناقابلِ قبول ہے،اسرائیل ایسے اقدامات پر سخت ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سپین کی قیادت کی جانب سے اسرائیل کی پالیسیوں، خصوصاً ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی اور لبنان میں کارروائیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ایران کے خلاف کارروائی کو غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا،جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں تناو پیدا ہو گیا۔یاد رہے کہ اکتوبر 2025 میں امریکا کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیلی شہر کریات گت میں ایک مشترکہ ’سول،ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر‘ قائم کیا گیا تھا،جس کا مقصد امن معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی اور مختلف ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سپین کو اس اہم فورم سے الگ کرنے کا فیصلہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مزید خراب کرے گا بلکہ اس کثیر القومی اتحاد کی ساکھ اور موثریت پر بھی سوالات اٹھا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دیگر ممالک نے بھی اسی نوعیت کے اختلافات کی بنیاد پر علیحدگی اختیار کی تو خطے میں جاری امن عمل کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز