واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے سفارتی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آ رہی ہے، جس کے تحت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات کا نیا دور متوقع ہے۔ ان مذاکرات کو خطے میں امن کی بحالی کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کی تیاری، واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، جنگ بندی کو مضبوط بنانے اور ممکنہ امن معاہدے کی کوششیں تیز ہو گئیں ہیں ۔اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے جا رہا ہے۔ امریکی انتظامیہ کی نگرانی میں ہونے والی ان ملاقاتوں کو خطے میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے سفیروں کے درمیان یہ ملاقاتیں جمعرات اور جمعے کو متوقع ہیں، جن میں جنگ بندی کے عملی نفاذ اور آئندہ سفارتی لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔اگرچہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست سفارتی تعلقات موجود نہیں، تاہم امریکی ثالثی میں جاری یہ مذاکرات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش سمجھے جا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اپریل کے آخر میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جنگ بندی میں وقتی توسیع کی گئی تھی، تاہم اس دوران جنوبی لبنان میں جھڑپیں اور حملے جاری رہے، جس سے معاہدے پر دباو بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب حالیہ دنوں میں بیروت میں ہونے والے حملے نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے فریقین کے درمیان براہِ راست ملاقات کرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔لبنانی صدر نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم کسی بھی مستقل معاہدے کے لیے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کو بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔
اسرائیل لبنان مذاکرات میں بڑی پیش رفت کی تیاری، واشنگٹن میں اہم دور متوقع،خطے میں امن کی نئی امیدیں جاگ اٹھیں
5