بدھ, مارچ 26, 2025
Home » جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی غزہ پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے جاری

جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی غزہ پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے جاری

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسرائیل نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد غزہ پر حملے تیز کر دیے، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیل اور غزہ پر کنٹرول رکھنے والے عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جنگ بندی کا پیچیدہ معاہدہ قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی اور 15 ماہ تک جاری رہنے والی خونریزی کے بعد بدھ کو سامنے آیا جس نے ساحلی علاقے کو تباہ کر دیا۔

اس معاہدے میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے بتدریج انخلاء کے ساتھ چھ ہفتے کی ابتدائی جنگ بندی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جہاں 50 ہزار کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں۔ حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے فلسطینیوں کو اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔

دوحہ میں ایک نیوز کانفرنس میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کار اسرائیل اور حماس کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کے اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔

صدر بائیڈن نے جنگ بندی معاہدے کو امریکا کی بہترین سفارتکاری قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ ڈیل غزہ میں لڑائی کو روک دے گی، فلسطینی شہریوں کیلئے انتہائی ضروری انسانی امداد میں اضافہ کرے گی، اور یرغمالیوں کو 15 ماہ سے زائد قید میں رہنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے دوبارہ ملا دے گی۔

جبکہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ہونے والی اہم پیش رفت کا سہرا اپنے سر لیا ہے۔

دوسری جانب، ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی منظوری اس وقت تک سرکاری نہیں ہوگی جب تک کہ اسے ملک کی سکیورٹی کابینہ اور حکومت کی جانب سے منظوری نہیں دی جاتی، اس پر آج ووٹنگ ہوگی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز