Home » چھ یرغمالیوں کی ہلاکت، اسرائیل میں مظاہرے پھوٹ پڑے

چھ یرغمالیوں کی ہلاکت، اسرائیل میں مظاہرے پھوٹ پڑے

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

بیت المقدس: ( اسلم مراد ) اسرائیل کے چھ یرغمالیوں کی غزہ میں ہلاکت کے بعد اسرائیل کے مختلف شہروں اور علاقوں میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔ کاروباری تنظیموں، تاجر تنظیموں، اپوزیشن کی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں نے بھی ان مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اسرائیل کے وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ فوری جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کریں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں حماس کی قید میں چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی قوانین کے مطابق قیدیوں سے نہایت اچھا سلوک کرتے ہیں یہ قیدی اسرائیل کی جانب سے فضائی بمباری میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔ ان کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں اور ایسے وقت میں ہر جانب سے حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ پرانی شرائط پر جنگ بندی کے لیے رضامند ہے لیکن نئی شرائط کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا جبکہ اسرائیل فی الحال جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز