یروشلم(ایگزو نیوز ڈیسک)اسرائیل کی فضائیہ نے تہران میں خوفناک حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے طیارے اور متعلقہ فوجی تنصیبات نشانہ بنائے گئے،اسرائیلی فوج کے مطابق مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو قدس فورس مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادی گروپوں کو اسلحہ اور مالی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہی تھی تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ ایران کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا،جس سے خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں رات گئے کیے گئے حملوں کے دوران ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو قدس فورس مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادی مسلح گروپوں کو اسلحہ اور مالی امداد منتقل کرنے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ تباہ کیے گئے طیارے ایران کی خصوصی قدس فورس کے تھے، جس کا مقصد ملک کی سرحدوں سے باہر آپریشنز انجام دینا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اس ایئرپورٹ سے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سمیت دیگر گروپوں کو اسلحہ اور فنڈز فراہم کیے جا رہے تھے، جس کے خلاف لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مہرآباد ایئرپورٹ پر حملے کے دوران طیاروں کے علاوہ ایئرپورٹ کے بعض دیگر فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق ابھی نہیں ہو سکی ہے۔اب تک ایران کے حکام کی جانب سے اس حملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ عالمی خبر رساں اداروں نے اس معاملے کو بڑے تناظر میں رپورٹ کیا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل کا تہران پر فضائی حملہ،قدس فورس کے طیارے اور فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ
7