نیتن یاہو سرکار نے آخر کار تسلیم کر ہی لیا کہ اُس نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں حوثیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم تم پر شدید حملے کریں گے اور تمھاری قیادت کا سر قلم کر دیں گے جیسا کہ ہم نے تہران میں اسماعیل ہنیہ، غزہ میں یحیحیٰ سنوار اور لبنان میں حسن نصر اللہ کے ساتھ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز اب حدیدہ اور صنعا میں وہ تباہی مچائے گی جو اس نے غزہ میں مچائی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے پہلی بار عوامی سطح پر کھلے عام اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جولائی میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے پیچھے اُسرائیل کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ تھا۔