Home » غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اسلامی جہاد کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اسلامی جہاد کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ شہید

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، غزہ کے النصیرات علاقے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ابو حمزہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی ابو حمزہ اور ان کے خاندان کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جبکہ اسلامی جہاد نے بھی اس خبر کی تصدیق کی۔

ابو حمزہ کی شناخت خفیہ تھی اور وہ اکثر فوجی یونیفارم میں ملبوس اور سیاہ کوفیہ سے چہرہ چھپائے منظرعام پر آتے تھے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق، ابو حمزہ کا اصل نام ناجی ابو سیف تھا اور ’ابو حمزہ‘ ان کی کنیت تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج کی خان یونس پر بمباری میں اسلامی جہاد کے رہنما حسن الناعم بھی شہید ہوگئے، جو اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 560 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ اسرائیلی حملے سحری کے وقت شروع ہوئے اور دن بھر جاری رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز