ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ شفیق نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ جیسن ہولڈر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں اسلام آباد نے ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کولن منرو 59 اور آغا سلمان 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔