Home » اسلام آباد بدلنے جا رہا ہے،محسن نقوی کا بڑا اعلان،سروس روڈ منصوبہ،ٹریفک جام تاریخ بن جائے گا،دو سال میں نیا دارالحکومت

اسلام آباد بدلنے جا رہا ہے،محسن نقوی کا بڑا اعلان،سروس روڈ منصوبہ،ٹریفک جام تاریخ بن جائے گا،دو سال میں نیا دارالحکومت

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کو ایک بڑے ریلیف کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبے شہری زندگی میں انقلابی تبدیلی لے کر آئیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا ہدف اسلام آباد کو جدید انفراسٹرکچر، موثر ٹریفک مینجمنٹ اور عالمی معیار کی شہری سہولیات سے آراستہ کرنا ہے، جس کے نتائج آئندہ دو برسوں میں نمایاں طور پر سامنے آئیں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے ایک سال قبل مکمل ہو چکی ہے،جس نے شہر میں آمد و رفت کے نظام کو کافی حد تک بہتر بنایا اور اب اسی ایکسپریس وے کے ساتھ سروس روڈ کے منصوبے پر عملی کام شروع کیا جا رہا ہے،سروس روڈ کی تکمیل سے ٹریفک کا دباو تقسیم ہو گا، مقامی آبادی کو سہولت ملے گی اور روزمرہ کے ٹریفک مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔محسن نقوی نے ٹی چوک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقام ماضی میں ٹریفک جام کی علامت بن چکا تھا،جہاں شہریوں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا تا ہم  نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد یہ مسائل قصہ پارینہ بن جائیں گے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ دو سال کے اندر اسلام آباد کے شہری ایک بالکل نیا، منظم اور جدید دارالحکومت دیکھیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت ویژن 2027 کے تحت اسلام آباد کی ترقی کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے،جس میں جدید سڑکوں کی تعمیر،ٹریفک کے موثر نظام،شہری سہولیات کی بہتری اور منصوبہ بندی کے ساتھ انفراسٹرکچر کی توسیع شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے صرف ٹریفک کے مسائل کے حل تک محدود نہیں بلکہ مجموعی طور پر شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کا ذریعہ بنیں گے۔محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اسلام آباد کو ایک ماڈرن،ترقی یافتہ اور قابلِ رہائش شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تا کہ دارالحکومت نہ صرف ملک کے لیے بلکہ خطے کے لیے بھی ایک مثالی شہر کے طور پر ابھرے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز