سکیورٹی روٹ توڑنا:
سکیورٹی روٹ توڑنا ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔ اسلام آباد پولیس نے دونوں کو سرکاری کام میں مداخلت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کہا. کہ یہ گرفتاریاں ایمان مزاری اور ان کی شریک حیات کی ٹریفک پولیس کے ساتھ. جھڑپ کے کچھ دن بعد کی گئی جب انہوں نے دورہ انگلینڈ کی ٹیم کے ٹریفک پروٹوکول کیلئے لگائے گئے. روڈ بلاکس کو ہٹانے کی کوشش کی تھی۔
انگلش ٹیم تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان میں تھی. اور آخری میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا۔ یہ واقعہ اسلام آباد زیرو پوائنٹ انٹر چینج پر صبح اس وقت پیش آیا. جب ٹیموں کو سٹیڈیم لے جایا جا رہا تھا۔
وکیل نے دعویٰ کیا. کہ وہ جلدی میں تھیں کیونکہ انہیں عدالت پہنچنا تھا. اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا. کہ جوڑے نے سرکاری مہمانوں کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں. جب مزاری کو گرفتار کیا گیا ہو۔ قبل ازیں 2023 میں ایمان مزاری کو دارالحکومت کی پولیس نے. "ریاست کے معاملات میں مداخلت” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت. (اے ٹی سی) نے ضمانت دے دی تھی۔