اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
تاہم ان کی درخواست ضمانت پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔
ایک جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر ایک اور کیس میں کمٹمنٹس کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکے۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔