امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کا رد عمل، کہا امریکی بدمعاشی کے تحت کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ بدمعاشی کرنے والے کچھ ممالک اپنے مطالبات منوانے کیلئے بات چیت پر زور دیتے ہیں۔ بات چیت پر زور دینے کا مقصد مسائل حل کرنا نہیں بلکہ دباو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایسے ممالک کے مطالبات قطعی تسلیم نہیں کرے گا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کے خاتمے کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلئے ایران کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔