اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کے بعد خطے میں اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے،جس سے پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد کو ایک اہم مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعلقات کی بحالی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کا عندیہ دیا ہے، جو گزشتہ چند دنوں کے سفارتی اختلافات کے بعد اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے اس بیان کے بعد ایران کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے واضح مثبت اشارے ملے ہیں جبکہ امریکی صدر کے حالیہ دعوے کے بعد ایرانی حکام نے پہلے مذاکرات سے انکار کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے اور جلد ایک حتمی معاہدے کی جانب پیش رفت ممکن ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات اسلام آباد میں ہونے کی امید ہے،جس سے پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے ایک مثبت قدم ہو سکتی ہے اور اس میں پاکستان کی ثالثی کا کردار خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی،پاکستان کی سفارتی اہمیت عروج پر
6