Home » ایران کی مزاحمت نے خطے کا نقشہ بدل دیا،حوثی سربراہ کا امریکا و اسرائیل پر سعودی عرب کو یمن کے خلاف بھڑکانے کا الزام

ایران کی مزاحمت نے خطے کا نقشہ بدل دیا،حوثی سربراہ کا امریکا و اسرائیل پر سعودی عرب کو یمن کے خلاف بھڑکانے کا الزام

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

صنعا(ایگزو نیوز ڈیسک)یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے تازہ خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی مزاحمت نے نہ صرف امریکا اور اسرائیل کے اسٹریٹجک عزائم کو ناکام بنایا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی ایک نئے رخ پر ڈال دیا ہے،جس کے اثرات مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل بالواسطہ طور پر سعودی عرب کو یمن کے خلاف اپنی عسکری کارروائیاں تیز کرنے پر اکسا رہے ہیں تاہم ان کے بقول یمنی عوام اور مزاحمتی قوتیں ہر دباو کے باوجود اپنے موقف اور فلسطینی عوام کی حمایت پر ثابت قدم ہیں۔
ٰٓایگزو نیوز کے مطابق یمنی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے تازہ خطاب میں ایران،امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے جنگی دباو کے باوجود جس غیر معمولی عزم،اتحاد اور استقامت کا مظاہرہ کیا،وہ قابلِ تحسین ہے اور اس نے خطے کے سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنے سٹریٹجک مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ ایران کی جانب سے دی گئی مزاحمت نے نہ صرف ان کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ خطے کے مظلوم اور محکوم عوام کے لیے ایک نئی امید بھی پیدا کی ہے۔ان کے بقول، ایران کی مزاحمتی پالیسی نے ثابت کیا ہے کہ طاقت کے توازن کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنا اب ممکن نہیں رہا۔

عبدالملک الحوثی نے فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یمن کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کسی بھی صورت کمزور نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ حمایت محض بیانات تک محدود نہیں بلکہ ہر ممکن سطح پر جاری رکھی جائے گی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کو ایک مشترکہ ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ سعودی عرب کو یمن کے خلاف اپنی عسکری کارروائیوں میں شدت لانے پر اکسا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو بڑھانے کے لیے بیرونی قوتیں مسلسل کردار ادا کر رہی ہیں،جس کے اثرات نہ صرف یمن بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ پر مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے ایران کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کے عوام کے لیے ایک ”ناقابلِ تسخیر قلعہ“ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے،جس کی مزاحمت نے نہ صرف دشمن قوتوں کو روکنے میں کردار ادا کیا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی متاثر کیا ہے۔ان کے مطابق،ایران کی پالیسیوں نے مزاحمتی محور کو مضبوط کیا اور اس کے اثرات مستقبل میں بھی نمایاں رہیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز