Home » جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار،ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا سخت موقف سامنے آ گیا

جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار،ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا سخت موقف سامنے آ گیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)جنگ بندی کے باوجود مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں تناو اور بے یقینی برقرار ہے،جہاں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ایک سخت موقف سامنے آیا ہے۔تازہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ وقتی طور پر جنگی کارروائیاں رکی ہوئی ہیں تاہم ملک کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں،جس سے خطے میں جاری حساس صورتحال مزید نمایاں ہو گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ اس وقت خطے میں جنگ بندی کی کیفیت موجود ہے تاہم ملک کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے موجودہ جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی وقتی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خاموشی کے دوران بھی دفاعی تیاریوں میں کوئی کمی نہیں آنے دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ایران کی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری، طاقتور اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔حکام کے مطابق موجودہ حالات میں بھی مکمل الرٹ رہنا قومی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔بیان میں سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تو مخالفین کو سخت اور بھاری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران،امریکا اور اسرائیل کے درمیان وقتی طور پر کشیدگی میں کمی آئی ہے تاہم مجموعی صورتحال اب بھی نہایت حساس ہے اور کسی بھی وقت اس میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور فریقین کے درمیان بداعتمادی کو ظاہر کرتے ہیں، جس کے باعث مستقبل میں حالات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز