تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے صہیونی ریاست کی پالیسیوں کے خلاف عالمی سطح پر سامنے آنے والے موقف کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں مختلف ممالک کی جانب سے اختیار کیا گیا واضح اور اصولی موقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی برادری اب انصاف، امن اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہو رہی ہے،جو خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے نہایت اہم ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی تاریخ کے اہم موڑ پر اقوام اور تہذیبوں کی حقیقی سوچ اور کردار واضح ہو جاتا ہے اور موجودہ عالمی صورتحال بھی اسی حقیقت کی عکاسی کر رہی ہے۔صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران متعدد ممالک نے اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف واضح موقف اختیار کیا ہے،جو ایک مثبت اور ذمہ دارانہ اقدام ہے۔انہوں نے خاص طور پر سپین،چائنہ،روس،ترکیہ،اٹلی اور مصر کے حالیہ بیانات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے عالمی سطح پر جرائم اور جارحیت کے خلاف واضح اور اصولی موقف اپنایا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ موقف محض سیاسی یا سفارتی بیانات تک محدود نہیں بلکہ ان ممالک کی تاریخی، ثقافتی اور انسانی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، جو عالمی امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ہیں۔ صدر مسعود پزشکیان کے مطابق موجودہ حالات میں انصاف، انسانی حقوق اور امن کے اصولوں کو ترجیح دینا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور عالمی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسے نازک موقع پر متحد ہو کر انسانی بنیادوں پر فیصلے کرے اور مسائل کے پرامن حل کو ترجیح دے، تاکہ آنے والے وقت میں مزید تصادم سے بچا جا سکے۔