Home » ایرانی صدر کا دورہ پاکستان متوقع،اسلام آباد میں شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان متوقع،اسلام آباد میں شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط کے تناظر میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی جانب سے حالیہ سفارتی کوششوں پر اظہارِ تشکر کے طور پر متوقع ہے،جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع دورے کے حوالے سے ریڈ زون کو خصوصی طور پر سجایا جا رہا ہے،جہاں پاکستان اور ایران کے قومی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ مرکزی شاہراہوں، اہم سرکاری عمارتوں اور داخلی راستوں کی تزئین و آرائش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کا عملہ شہر کے حساس اور مرکزی حصوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے تاکہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال یقینی بنایا جا سکے۔دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے بھی دورے کے پیش نظر جامع اور سخت حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔ریڈ زون اور اس کے اطراف میں سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے جبکہ اہم سرکاری عمارتوں،سفارتی تنصیبات اور گزرگاہوں کی نگرانی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر متبادل راستوں کی نشاندہی پر بھی کام جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران سکیورٹی اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے میں ہیں۔متوقع دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور سفارتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے،جس پر سیاسی و سفارتی حلقوں کی گہری نظر ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز