Home » ایرانی حکام نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی

ایرانی حکام نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

تہران: ایرانی حکام نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والوں میں عبدالحمید منوچہر، احمد رضا ذوالفقاری، سید امیر حسین فقیہی، مطّلبی‌ زاده، محمد مہدی تہرانچی، اور فریدون عباسی شامل ہیں۔ یہ سائنسدان ایران کے جوہری پروگرام کے اہم ماہرین میں شمار کیے جاتے تھے۔

اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد، اور آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی بھی شہید ہوئے۔

اس کے بعد، امیر حبیب اللہ سیاری کو قائم مقام آرمی چیف اور بریگیڈیر جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں تہران دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی فوج نے 200 طیاروں کے ذریعے 100 مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے باعث تہران سمیت دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور کئی منزلہ عمارتیں منہدم ہو گئیں، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، اور ایران بھرپور جواب دے گا۔ اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز