Home » اسرائیل نے لبنان پر بمباری جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے،ایران کا شدید ردعمل،جنگ بندی سے علیحدگی کی دھمکی

اسرائیل نے لبنان پر بمباری جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے،ایران کا شدید ردعمل،جنگ بندی سے علیحدگی کی دھمکی

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے بمباری جاری رکھی تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ایرانی مندوب اقوام متحدہ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ لبنان میں جاری حملوں کی صورت میں ایران عارضی جنگ بندی سے علیحدہ ہو جائے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے عارضی سیز فائر طے پایا ہے تاہم اسرائیلی فضائی کارروائیوں نے لبنان میں انسانی نقصان میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف جنگ بندی کے سلسلے میں سخت موقف اختیار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں بمباری جاری رکھی تو ایران عارضی سیز فائر معاہدے سے باہر نکل سکتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مندوب اقوام متحدہ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ لبنان پر حملے جاری رہنے کی صورت میں آنے والے دنوں میں اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی طے پائی ہے،جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایران پر حملے روکنے کے نکات شامل ہیں۔ایران نے اسے اپنی فتح قرار دیا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کا خیرمقدم کیا ہے تاہم اسرائیل نے بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں شدید فضائی حملے کیے،جو جنگ بندی کے باوجود اب تک کے سب سے شدید حملے قرار دیے جا رہے ہیں۔

لبنان سول ڈیفنس کے اعداد و شمار کے مطابق حملوں میں اب تک 254 افراد ہلاک اور 1165 زخمی ہوئے ہیں۔بیروت میں 92 افراد جاں بحق اور 742 زخمی ہوئے، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61 ہلاک اور 200 زخمی ہوئے،بعلبک میں 18 ہلاک اور 28 زخمی،ہرمل میں 9 ہلاک اور 6 زخمی،نباتیہ میں 28 ہلاک اور 59 زخمی،عالیہ ضلع میں 17 ہلاک اور 6 زخمی،صیدا میں 12 ہلاک اور 56 زخمی جبکہ صور میں 17 ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی اور مربوط کارروائی تھی،جس میں بیروت،وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچا۔یہ فضائی حملے لبنان میں انسانی بحران کو مزید بڑھا رہے ہیں جبکہ ایران کی سخت وارننگ سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز