Home » ایران پر حملوں میں معاونت برداشت نہیں،تہران کا برطانیہ سمیت مددگار ممالک کو سخت پیغام

ایران پر حملوں میں معاونت برداشت نہیں،تہران کا برطانیہ سمیت مددگار ممالک کو سخت پیغام

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ نے ایران پر ہونے والے حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کے ممکنہ استعمال کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے مبینہ جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کی حمایت کا راستہ اختیار کیا جبکہ کسی بھی قسم کی فوجی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف سمجھی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف حملوں میں سہولت کاری یا معاونت فراہم کرنے والے اقدامات براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں،جن کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔تہران نے واضح کیا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی بیرونی دباو یا اقدام کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران کے خلاف حملوں میں کسی بھی نوعیت کی مدد یا سہولت فراہم کرے گا،اسے اپنے اقدامات کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایران نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے،بین الاقوامی قوانین کے احترام اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز