Home » کشیدگی میں کمی کی کوششیں،11 جولائی کو ایران–امریکا مذاکرات پاکستان میں،عالمی میڈیا کے دعوے نے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی

کشیدگی میں کمی کی کوششیں،11 جولائی کو ایران–امریکا مذاکرات پاکستان میں،عالمی میڈیا کے دعوے نے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا میں سامنے آنے والے دعووں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے تحت مذاکرات کا آئندہ دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کسی بھی متعلقہ فریق کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی،جس کے باعث سفارتی حلقوں میں غیر یقینی کے ساتھ ساتھ گہری دلچسپی بھی پیدا ہو گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق بین الاقوامی میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل کے اگلے مرحلے کے لیے پاکستان کو ممکنہ میزبان کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کسی بھی فریق کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔عرب میڈیا آوٹ لیٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 11 جولائی کو پاکستان میں منعقد ہو سکتا ہے،جس نے سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ مذاکرات میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں،بیرونِ ملک منجمد ایرانی فنڈز اور جوہری پروگرام سے متعلق امور سرفہرست ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی اور تعطل کا شکار سفارتی عمل کو بحال کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ پیش رفت کی راہ ہموار کی جا سکے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی وفد کی قیادت کے حوالے سے فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا اور اس کا اعلان ایک اہم داخلی مرحلے کے بعد متوقع ہے جبکہ مذاکرات کے باضابطہ ایجنڈے کی تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیں گی۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریق ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور حتمی فیصلوں کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

دوسری جانب مختلف بین الاقوامی رپورٹس میں مذاکرات کے مقام اور وقت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔بعض ذرائع کے مطابق آئندہ دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہو سکتا ہے یا پھر جولائی کے تیسرے ہفتے تک موخر کیا جا سکتا ہے۔ان متضاد دعووں کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے اور کسی ایک مقام یا تاریخ پر اتفاق رائے واضح طور پر سامنے نہیں آیا۔سفارتی ماہرین کے مطابق اگر پاکستان واقعی ان مذاکرات کی میزبانی کرتا ہے تو یہ خطے میں اس کے کردار اور اہمیت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں تمام تر دعوے غیر مصدقہ ہیں اور حتمی اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز