ڈرون اور میزائل کی رونمائی:
ایران نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران نئے ڈرون اور میزائل کی رونمائی کر دی.
بڑھتے ہوئی علاقائی کشیدگی. اور روس کو مسلح کرنے کے الزامات کے دوران ایران نے. ایک فوجی پریڈ میں نئے بیلسٹک میزائل اور اپ گریڈڈ یک طرفہ حملہ کرنے والے ڈرون کی نقاب کشائی کر دی۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق. ٹھوس ایندھن والے جہاد میزائل کو ایران کے پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس آرم نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے. اور اس کی آپریشنل رینج 1000 کلومیٹر ہے۔
اس نے مزید کہا. کہ Shahed-136B ڈرون Shahed-136 کا ایک اپ گریڈ ورژن ہے. جس میں نئی خصوصیات اور 4,000 کلومیٹر سے زیادہ کی آپریشنل رینج ہے۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے تہران میں. سالانہ پریڈ میں شرکت کی. جو صدام حسین کے ساتھ 1980-88 کی جنگ کی یاد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا. کہ آج ہماری دفاعی صلاحیتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں. کہ کوئی دشمن ہمارے پیارے ملک پر جارحیت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایرانی صدر نے مزید کہا. کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کرکے ہم نسل کشی کرنے والے غاصب اسرائیل کو لگام ڈال سکتے ہیں. جو غزہ میں عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں پر کوئی رحم نہیں کر رہا۔
واضح رہے. کہ ایران پر مغربی حکومتوں کا الزام ہے. کہ وہ روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ میں استعمال کرنے کیلئے ڈرون اور میزائل فراہم کر رہا ہے. اس الزام کی وہ بارہا تردید کرتا رہا ہے۔