Home » ایران میں مفت انٹرنیٹ کی پیشکش ناکام،حکومت کا امریکی کمپنی سٹار لنک کے خلاف بڑا کریک ڈاون،ہزاروں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں

ایران میں مفت انٹرنیٹ کی پیشکش ناکام،حکومت کا امریکی کمپنی سٹار لنک کے خلاف بڑا کریک ڈاون،ہزاروں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران نے امریکی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ فراہم کنندہ سٹار لنک کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں، جس کے بعد ملک میں مفت انٹرنیٹ کی پیشکش ناکام ہو گئی۔ حکومت نے پرتشدد مظاہروں اور آزادانہ معلومات کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی رسائی محدود کر دی ہے، جبکہ صرف سرکاری ذرائع اور حکومت کے حامیوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران نے امریکی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی سٹار لنک کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں۔ ذرائع کے مطابق ایرانی حکومت نے ملک میں پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے زیادہ تر انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیے جبکہ فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز بھیجنے کی سہولت بھی محدود کر دی گئی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ کی محدود رسائی صرف حکومت،اس کے میڈیا اداروں اور حامیوں تک محدود ہے۔اس اقدام کے بعد سٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے ایران میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت نے سٹار لنک کی ڈیوائسز کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ایران میں سٹار لنک ٹرمینلز غیر قانونی ہیں اور خفیہ طور پر ملک میں لائے جاتے ہیں۔یہ ٹرمینلز 2022 میں احتجاجی مظاہروں کے دوران پہلی بار بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے اور اب دوبارہ حکومت کی نگرانی کے دائرے میں آ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران میں سٹار لنک کے ذریعے آزادانہ انٹرنیٹ رسائی کو روکنے کی کوشش ہے،جس سے حکومت مخالف مظاہروں اور معلومات کی آزادانہ ترسیل پر کنٹرول ممکن بنایا جا رہا ہے۔یہ کریک ڈاون انسانی حقوق کے گروپوں کی طرف سے تشویش کا باعث بھی بن چکا ہے،جن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات شہری آزادی اور اظہار رائے کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز