Home » ایرانی میزائلوں نے امریکی دفاعی نظام کو چیلنج کر دیا؟پینٹاگون تشویش میں مبتلا،روسی میڈیا کا بڑا دعویٰ

ایرانی میزائلوں نے امریکی دفاعی نظام کو چیلنج کر دیا؟پینٹاگون تشویش میں مبتلا،روسی میڈیا کا بڑا دعویٰ

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

ماسکو(ایگزو نیوز ڈیسک)روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اور جدید میزائل صلاحیتیں تیار کر لی ہیں، جن کے ذریعے وہ حساس اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے میزائل نہ صرف انتہائی تیز رفتاری سے اپنے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں بلکہ ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل اپنی پرواز کی سمت اور پوزیشن میں تبدیلی کرتے ہیں، جس کے باعث انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی یہ صلاحیت امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، جبکہ پینٹاگون مبینہ طور پر اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ تہران حساس فوجی اہداف کو اتنی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہو رہا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایران نے حالیہ کارروائیوں میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، جس نے خطے میں میزائل دفاعی نظام کی موثریت سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو محدود نوعیت کی حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں، جن میں امریکی فوجی اثاثوں سے متعلق معلومات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سابق روسی انٹیلی جنس افسر نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان معلومات کا محدود تبادلہ جاری ہے، جس میں مبینہ طور پر امریکی بحری جہازوں اور طیاروں کی موجودگی سے متعلق معلومات بھی شامل ہیںتاہم ان دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ ایران، روس اور امریکا کی جانب سے ان رپورٹس پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔دفاعی ماہرین کے مطابق جدید جنگی ماحول میں میزائل ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس صلاحیتوں اور دفاعی نظاموں کے درمیان مقابلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایسی رپورٹس عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز