ہفتہ, جون 14, 2025
Home » ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی اٹھا لی

ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی اٹھا لی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset
ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر

ایرانی حکام نے انٹرنیٹ کی پابندیوں کو کم کرنے کیلئے پہلے قدم کے طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔

ایرانی کی سرکاری نیوز ایجنسی نے منگل کے روز صدر مسعود پیزشکیان کی سربراہی میں ہونے والے اس معاملے پر ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کچھ مشہور غیر ملکی پلیٹ فارمز جیسے کہ واٹس ایپ اور گوگل پلے تک رسائی پر پابندیوں کو ختم کرنے کیلئے ایک مثبت اکثریت کا ووٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی نے ایران کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ستار ہاشمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی پابندیوں کو دور کرنے کیلئے آج پہلا قدم اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔ ستمبر میں امریکا نے بگ ٹیک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان ممالک میں آن لائن سنسرشپ سے بچنے میں مدد کرے جو ایران سمیت انٹرنیٹ کو بہت زیادہ سنسر کرتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز