400 بیلسٹک میزائل داغ دیے:
اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے. تل ابیب اور دیگر علاقوں میں 400 بیلسٹک میزائل داغ دیے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت. اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔ اور اسرائیلی شہری حملوں سے بچنے کیلئے بنکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق. حملے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی ہوئے. جنہیں طبی امداد دی گئی ہے۔ حملوں کے بعد اسرائیل کی فضائی حدود بند کر دی گئیں. اور ہوئی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق. ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ادھر، پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے. کہ اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے. کہ ہمارا حملہ مکمل ہوگیا ہے۔ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
دوسری جانب. ایرانی حملے پر اپنے ردعمل میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا. کہ ایران کا حملہ ناکام ہوا ہے۔ لیکن ایرانی حکومت کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے امریکی فوج کو اسرائیل کا مکمل دفاع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔