Home » ایران کا آبنائے ہرمز پر ٹول وصولی کا فیصلہ،امریکہ کیلئے گذرگاہ بند

ایران کا آبنائے ہرمز پر ٹول وصولی کا فیصلہ،امریکہ کیلئے گذرگاہ بند

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے واضح اور سخت پیغام جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر ٹول وصولی کا فیصلہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ اور اس کے اتحادی جہازوں کے لیے یہ عالمی اہمیت کی حامل گذرگاہ بند کر دی گئی ہے۔ ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب صرف ان جہازوں کے لیے کھلے گی جو ایران کے نئے قانونی ضوابط کی پابندی کریں گے جبکہ غیر مطابق جہازوں کے لیے راستہ مکمل طور پر محدود ہو جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ خطے میں میری ٹائم رجیم کی تبدیلی کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی، لیکن اب آپ کے لیے نہیں، بلکہ صرف ان کے لیے جو ایران کے نئے قانون کی پابندی کریں گے۔ ان کے بقول مہمان نوازی کے 47 سال ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ہیں، ایران کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد پانی کے اس اہم گذرگاہ پر کنٹرول مضبوط کرنا اور عالمی تجارتی روٹ میں ایران کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ قانون کی پاسداری کرنے والے تجارتی جہازوں کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، تاہم امریکی جہازوں اور ان کے اتحادیوں کے لیے یہ گذرگاہ بند رہے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں طاقت کے توازن اور عالمی تجارت پر اثر پڑے گا اور ایران اپنے قومی مفادات کی حفاظت میں مزید مضبوط پوزیشن اختیار کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، آبنائے ہرمز پر ٹول وصول کرنے کا منصوبہ ایران کی اقتصادی خود مختاری کو بھی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ اقدام خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے اور ایران کی اقتصادی و سٹریٹجک پوزیشن کو مستحکم کرنے کی واضح کوشش ہے، جس سے عالمی تجارتی روٹ اور بین الاقوامی سیاست پر بھی اثر پڑے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز