Home » ایرانی جہاز پر قبضہ تنازع،ایران نے امریکی اقدام کو سمندری قزاقی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں شکایت دائر کر دی

ایرانی جہاز پر قبضہ تنازع،ایران نے امریکی اقدام کو سمندری قزاقی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں شکایت دائر کر دی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)خلیج عمان میں ایرانی تجارتی جہاز پر مبینہ امریکی کارروائی کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے،جس پر تہران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واقعے کو سمندری قزاقی قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے اس معاملے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے اور عالمی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران نے خلیج عمان میں اپنے تجارتی جہاز پر امریکی قبضے اور عملے کو یرغمال بنانے کے واقعے کے خلاف اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی بھی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام سمندری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔تہران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی بحری تنظیم سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ایران نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف جہاز اور عملے کی سلامتی خطرے میں پڑی بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا،جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا خطے میں کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار ہے اور ایسے اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری صلاحیتیں استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔تہران حکومت نے جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہ رہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق فوری ایکشن لے تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز