Home » ایران بحران بڑھ گیا،امریکی حملے کی صورت میں ایرانی فوج کا اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان

ایران بحران بڑھ گیا،امریکی حملے کی صورت میں ایرانی فوج کا اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں اور ملکی تناو تاریخی حد تک پہنچ گیا ہے۔ امریکی مداخلت کے خدشات کے درمیان ایرانی فوج نے انتہائی سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ پارلیمنٹ نے بھی غیر معمولی اجلاس میں اس خطرے کا جائزہ لیا، جبکہ اسرائیل نے ممکنہ حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایران میں جاری مظاہروں اور بین الاقوامی دباو نے خطے کی صورت حال کو انتہائی غیر یقینی اور خطرناک بنا دیا ہے،جس سے نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں سلامتی کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہروں نے تشویش ناک سطح اختیار کر لی ہے اور ملک کی فوج نے اہم اعلان کر دیا ہے۔ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور دشمن دہشتگرد گروہ عوامی تحفظ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور فوج قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔فوج نے واضح کیا کہ ملکی سٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ایران میں جاری مظاہروں کے دوران امریکی مداخلت کے خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس بھی منعقد ہوا،جس میں ممکنہ امریکی حملے اور ملکی سلامتی کے اثرات پر غور کیا گیا۔پارلیمنٹ سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا حملہ کرتا ہے تو ایران جوابی کارروائی میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ حالیہ فسادات کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ادھر،اسرائیل نے ایران میں امریکی مداخلت کے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ نے فون کال کے ذریعے ایران میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی مظاہروں کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ نے ایرانی حکومت پر زور دیا کہ عوام کے ساتھ طویل عرصے سے کیے جانے والے ظلم کے اثرات واضح ہو رہے ہیں۔ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے مہنگائی اور معاشی مسائل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں،جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے،سیکڑوں گرفتار کیے گئے اور کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔یہ اقدامات اور تناو ایران اور خطے کے لیے سنگین سلامتی چیلنجز پیدا کر رہے ہیں،جس سے نہ صرف ایران بلکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی حکمت عملی بھی شدید دباو میں ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز