Home » ایران نے امریکی ریسکیو مشن کو ناکام قرار دے دیا،خطے میں ممکنہ جوابی کارروائی کی دھمکی

ایران نے امریکی ریسکیو مشن کو ناکام قرار دے دیا،خطے میں ممکنہ جوابی کارروائی کی دھمکی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)تہران سے جاری بیان میں ترجمان خاتم الانبیاءہیڈکوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سروس مین کو بازیاب کروانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں ناکامی ہوئی ہے۔ ذوالفقاری کے مطابق امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور دو سی 130 طیارے تباہ کر دیے گئے، جس سے یہ ثابت ہوا کہ امریکی فورسز کو خطے میں کسی قسم کا مکمل غلبہ حاصل نہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا کہ اگر مزید جارحیت کی گئی تو اس کا جواب پورے خطے میں شدید ردعمل کی صورت میں دیا جائے گا اور ایران کو شکست دینے کے تمام تصورات ایک دلدل میں تبدیل ہو چکے ہیں، جس میں مخالف خود دھنس جائیں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایرانی پہاڑوں سے شدید زخمی ایف 15 پائلٹ کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے مطابق پائلٹ ایک انتہائی معزز کرنل ہیں اور ایرانی فورسز انہیں تلاش کرنے کے لیے قریب پہنچ چکی تھی۔اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے امریکی پائلٹ کو بازیاب کروانے کے مشن میں اسرائیلی انٹیلیجنس نے تعاون فراہم کیا، جس سے خطے کی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔خطے میں جاری تناو اور امریکی ایرانی کشیدگی کے پیشِ نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ فوجی جھڑپوں اور فضائی کارروائیوں کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز