Home » مشرقِ وسطیٰ میں نیا بحران؟پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ،مزید کارروائی کا عندیہ

مشرقِ وسطیٰ میں نیا بحران؟پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ،مزید کارروائی کا عندیہ

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے العدید ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ حملے کے دوران اڈے پر نصب ریڈار سسٹم اور فضائی ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کو نقصان پہنچایا گیا، تاہم ان دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں امریکا اور ان ممالک کو سخت تنبیہ جاری کی ہے جو اپنی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کر رہے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کی “سرخ لکیروں” کو عبور کرنے سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی صورت میں اس کی “بھاری قیمت” چکانا پڑے گی۔ایرانی حکام نے مزید عندیہ دیا کہ اگر مخالف فریق کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں تو ایران کی طرف سے فیصلہ کن اور موثر جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ تاہم حملے کی نوعیت، نقصانات کی تفصیلات اور اس کے دائرہ کار کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال مزید غیر یقینی کا شکار ہے۔ دفاعی و سفارتی حلقے اس پیش رفت کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دعوے مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود تناو کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز