Home » امریکی و اسرائیلی حملوں سے 270 ارب ڈالرز کا نقصان،ایران کا خلیجی ممالک سے بھی ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ

امریکی و اسرائیلی حملوں سے 270 ارب ڈالرز کا نقصان،ایران کا خلیجی ممالک سے بھی ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کو بھاری مالی نقصان پہنچنے کے دعوے کے بعد خطے میں سفارتی کشیدگی نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے،جہاں تہران نے نہ صرف 270 ارب ڈالرز کے نقصان کا تخمینہ پیش کیا ہے بلکہ خلیجی ممالک سے بھی جنگی نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے،جس سے علاقائی صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا بڑا تخمینہ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کو تقریباً 270 ارب ڈالرز کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے،جس میں معیشت،انفراسٹرکچر اور دیگر اہم شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایک بیان میں کہا کہ اس تخمینے میں براہِ راست اور بالواسطہ دونوں طرح کے نقصانات کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کے دوران ہونے والی تباہی کے اثرات نہ صرف فوری نوعیت کے ہیں بلکہ طویل المدتی معاشی مشکلات کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نقصانات کے ازالے کا معاملہ ایران کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور اسے اسلام آباد میں ہونے والے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں بھی اٹھایا گیا۔ان کے مطابق ہرجانے کا مطالبہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی دس نکاتی شرائط میں شامل ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اس معاملے کو سفارتی سطح پر بھی بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک باضابطہ خط میں خلیجی ممالک سے بھی جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس خط میں قطر،سعودی عرب،بحرین،متحدہ عرب امارات اور کویت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان ممالک کو بھی اس معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے اس بڑے مالی نقصان کا دعویٰ اور ہرجانے کا مطالبہ خطے میں جاری کشیدگی کو ایک نئے سفارتی مرحلے میں داخل کر سکتا ہے،جہاں قانونی اور اقتصادی محاذ پر بھی تنازع شدت اختیار کر سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز