منگل, جنوری 14, 2025
Home » امریکی پابندیاں ٹھاہ، ایران دنیا میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بن گیا

امریکی پابندیاں ٹھاہ، ایران دنیا میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بن گیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

تہران (اسلم مراد ) امریکا اور اُس کے اتحادیوں کی پابندیوں کے باوجود ایران دنیا میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بن گیا ہے۔

پاکستان میں بجلی بحران انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرگیا ہے اور متوسط اور غریب طبقے کے لیے مہنگے بل دینا عملی طور پر ناممکن ہوچکا ہے ایسے میں اگر کہیں سے یہ خبر سامنے آجائے کہ سب سے سستی بجلی آپ کے ہمسائے میں ہی مل رہی ہے تو یقین مانیں دل اداس ہوجاتا ہے کہ ہم سے اتنے قریب دنیا کی سستی ترین بجلی موجود ہے اور ہم ہیں کہ دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کررہے ہیں۔

عالمی سطح پر دنیا کی سستی ترین بجلی فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست مرتب کی گئی ہے اور حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں سعودی عرب ، کویت ، اومان ، بحرین ، یا متحدہ عرب امارات بالکل شامل نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر میں سستی ترین بجلی فراہم کرنے میں ایران پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ جہاں پاکستانی روپوں کے مطابق بجلی 56پیسے فی یونٹ دستیاب ہے۔ اسی فہرست میں دوسرے نمبر پر شورش زدہ ملک شام ہے جہاں ایک جانب جنگ کے سائے منڈلارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بجلی انتہائی سستی ہے اور پاکستانی روپوں کے مطابق شام میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ دستیاب ہے۔

اسی طرح کیوبا میں بجلی پاکستانی روپوں کے مطابق ایک روپے 67پیسے فی یونٹ دستیاب ہے۔ جبکہ فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر سوڈان اور ایتھوپیا واقع ہیں جہاں بجلی 67پیسے فی یونٹ دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں مہنگی ترین بجلی پاکستان کے عوام حاصل کررہے ہیں ۔ جہاں بجلی سو روپے فی یونٹ تک بھی ملتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز