Home » آئی فون 17 پرو میکس رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگا

آئی فون 17 پرو میکس رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

صارفین بے چینی سے ایپل آئی فون سیریز کے 17 پرو میکس کا مارکیٹ میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، آئی فون 17 پرو میکس اسی سال ستمبر 2025 میں ریلیز ہونے والا ہے۔
ایپل اپنی روایتی شیڈول کے مطابق نئے ماڈل کو ستمبر میں لانچ کرے گا، اور امکان ہے کہ سالانہ آئی فون لانچ ایونٹ 9 ستمبر کو ہوگا۔

متعدد رپورٹس کے مطابق، آئی فون 17 پرو میکس 12 ستمبر کو لانچ ہوگا اور جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا، جبکہ مکمل ریٹیل لانچ 19 ستمبر کو متوقع ہے۔

آئی فون 17 پرو میکس کی خاص خصوصیات میں ویپر چیمبر کولنگ سسٹم شامل ہے، جو اعلیٰ درجے کے گیمنگ فونز میں بہتر کارکردگی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس نئے فون میں ایپل A19 پرو چپ کے ساتھ 12 جی بی تک ریم بڑھانے کی افواہیں بھی ہیں۔

اس کے علاوہ، آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا پروموشن ڈسپلے، پتلی بیزلز، بہتر ڈائنامک آئی لینڈ اور جدید ڈیزائن پیش کیا جائے گا۔ یہ ایپل کا اب تک کا سب سے طاقتور ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز