Home » انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم انتباہ، زیر سمندر کیبل کی مرمت کے باعث 11 سے 18 مئی تک سروس میں تعطل اور سست روی کا خدشہ

انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم انتباہ، زیر سمندر کیبل کی مرمت کے باعث 11 سے 18 مئی تک سروس میں تعطل اور سست روی کا خدشہ

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کے باعث 11 مئی سے 18 مئی تک انٹرنیٹ سروس میں تعطل اور رفتار میں سست روی کا خدشہ ہے۔کمپنی کے مطابق مرمتی کام بین الاقوامی کنسورشیم کے تحت کیا جا رہا ہے،جس کے دوران خصوصاً شام کے اوقات میں صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل میں خرابی کے بعد اس کی مرمت کا عمل 11 مئی سے شروع کیا جا رہا ہے جو 18 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں نمایاں کمی،کنیکٹیویٹی کے مسائل اور بعض اوقات سروس میں عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ مرمتی کام بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ نظام کو مکمل طور پر بحال اور بہتر بنایا جا سکے۔اس دوران ملک میں انٹرنیٹ ٹریفک پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان کی بڑی انٹرنیٹ بینڈوڈتھ زیرِ سمندر کیبلز پر انحصار کرتی ہے۔واضح رہے کہ ایسی تکنیکی خرابیوں کے دوران صارفین کو آن لائن خدمات میں رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس معمول پر آنے کی توقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز