Home » گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور علامہ طاہر اشرفی نے 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹور ازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کر دیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور علامہ طاہر اشرفی نے 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹور ازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کر دیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے انٹرنیشنل فورم فار ریلیجئس ٹورازم کے زیر اہتمام 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر انٹرنیشنل فورم فار ریلیجیئس ٹورازم کے رہنماوں امین اللہ،عبد الکریم حسنی اور مختلف اسلامی ممالک سے عالمی ٹورازم کے نمائندے بھی موجود تھے۔
”ایگزو نیوز“کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش پاکستان کیلئے اور پاکستان سے مذہبی ٹورازم کو فروغ دینے کا باعث بنے گی،دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج جائے گا اور پاکستان سے متعلق دشمن قوتوں نے جو منفی پروپیگنڈا پھیلا رکھا تھا اس کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے بالعموم اور عرب و اسلامی ممالک سے بالخصوص زائرین کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے،یہاں کے لوگ محبت کرنے والے مہمان نواز ہیں،اس نمائش کے ذریعے دنیا بھر سے بالخصوص اسلامی ممالک سے ٹورازم کمپنیوں کو لانے کا سہرا حافظ طاہر محمود اشرفی کے سر ہے،انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سربلندی اور وقار کیلئے خدمات انجام دی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ایران اور عراق میں زائرین کا غائب ہونا ملک کی بدنامی کا باعث بنا،اس بدنامی سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے نظام کو بہتر کرنا ہو گا،جو طریقہ کار حج اور عمرہ کیلئے اپنایا جاتا ہے،وہی ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے بھی اپنایا جائے تاکہ زیارتوں کیلئے جانے والا کوئی شخص غائب نہ ہو سکے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذہبی ٹورازم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،عمرہ،حج اور زیارتوں کیلئے متعلقہ ممالک اپنے نظام کو بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں،ہمیں ان کے مطابق اپنے نظام میں بھی تبدیلیاں کرنا ہوں گی، ایسا نہیں ہو سکتا کہ سعودی عرب،ایران،عراق،مصر یا اردن دنیا کیلئے کوئی اور نظام بنائے اور ہمارے لئے کوئی اور،یہ ممالک بھائی چارے میں ہمیں تعاون تو دے سکتے ہیں لیکن ان کے نظام پوری دنیا کیلئے یکساں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ نے ہمیں جس فتح مبین سے نوازا ہے،اس سے اسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار پہلے سے بہتر ہوا ہے،ہمیں اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذہبی ٹورازم کو فروغ دینا ہو گا،پاکستان سے ہر سال لاکھوں مسلمان حج و عمرہ کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں،لاکھوں کی تعداد میں لوگ عراق اور ایران زیارتوں کیلئے جاتے ہیں،اسی طرح کئی مذاہب کے مقدسات پاکستان میں موجود ہیں،جن کی زیارت کیلئے دنیا بھر سے سیاح پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں،اگر ہم مذہبی ٹورازم کو فروغ دیں گے تو اس سے ناصرف پاکستان کا دنیا بھر میں وقار بلند ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی بہتر ہو گی۔امین اللہ طاہر نے کہا کہ انٹرنیشنل ریلیجئس ٹورازم کونسل پورے پاکستان میں اس طرح کی نمائشوں کو منعقد کرے گی اور پاکستان اور عالم اسلام،عالم عرب کی مختلف ٹورازم کمپنیوں اور وزارتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا اور اس حوالے سے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز