Home » خوارج کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے،دہشت گرد عام آبادی کو ڈھال بنانے لگے

خوارج کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے،دہشت گرد عام آبادی کو ڈھال بنانے لگے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک فتنہ خوارج کی بڑھتی ہوئی ناکامیوں اور پے در پے جھٹکوں کے باعث تنظیم کے اندرونی اختلافات سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں۔ حالیہ تین ماہ کے دوران بارڈر کراسنگ کے دوران خوارج کی کئی بڑی تشکیلوں کو سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا، جس سے خارجی قیادت شدید تذبذب اور انتشار کا شکار ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تنظیم کا سرغنہ نور ولی بارہا اپنے پیادوں کو بھاری نقصانات کے پیش نظر موبائل فون اور دیگر جدید ذرائع استعمال نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کر چکا ہے۔ تاہم مسلسل ناکامیوں کے بعد اس نے اپنے کارندوں کو مساجد، عوامی حجرات اور پاکستان میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کے گھروں کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی، دھماکہ خیز مواد بنانے اور چھپنے کی آماجگاہ کے طور پر استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی یہ حکمت عملی عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہے۔ کسی ممکنہ کارروائی میں عوامی جانوں کا ضیاع کر کے یہ گروہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف جھوٹا بیانیہ گھڑتا ہے تاکہ ہمدردیاں حاصل کی جا سکیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبدالصمد کے حالیہ ہوش ربا انکشافات نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خوارج مساجد اور حجرات کو آئی ای ڈی بنانے اور چھپنے کے مراکز کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح عوام کو گمراہ کرنے کے لیے یہ گروہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز، پرانی تصاویر اور اے آئی سے تیار کردہ مناظر استعمال کر کے پروپیگنڈا پھیلاتا ہے، خاص طور پر کم عمر بچوں کو نشانہ بنا کر لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی جاتی ہے۔مزید برآں، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی سرغنہ نے پاکستان میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کو حملوں میں بڑی تعداد میں شامل کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں۔ حالیہ دیر اور جنوبی وزیرستان کے دہشت گردانہ حملوں میں زیادہ تر دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے، جس سے اس حکمت عملی کی تصدیق ہوتی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں موثر اور حتمی کارروائی جاری ہے۔ ریاست اس فتنے کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کو عام شہریوں کے پیچھے چھپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز