وزیر داخلہ محسن نقوی:
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے. کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور تمام حدیں پار کر رہے ہیں، اگر انہوں نے مزید لائن کراس کی تو اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا. کہ پی ٹی آئی کے قافلوں سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر پولیس پر پتھراو بھی کر رہے ہیں. جس کے نتیجے میں 80 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا. کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پاس آنسو گیس کے شیل کہاں سے آئے۔ انہوں نے قافلوں میں افغان باشندوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ پولیس اب تک 120 افغان شہریوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
وزیر داخلہ نے سوال کیا. کہ پر امن احتجاج میں اسلحہ، آنسو گیس کے شیل اور افغان باشندوں کا کیا کام، انہوں نے اس سب کا ذمہ دار گنڈا پور کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا. کہ پی ٹی آئی والوں کو کسی صورت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کو سبوتاژ کرنے نہیں دیا جائے گا۔
شمال مغربی صوبے میں. "ایمرجنسی کے نفاذ” کی اطلاعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا. کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے رابطے میں ہیں. اور وہ جو بھی حکمت عملی وضع کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔