Home » خوفناک کار حادثہ کے بعد زخمی نورا فتحی کا کنسرٹ میں طوفانی رقص،پرفارمنس نے سب کو چونکا دیا

خوفناک کار حادثہ کے بعد زخمی نورا فتحی کا کنسرٹ میں طوفانی رقص،پرفارمنس نے سب کو چونکا دیا

by ahmedportugal
25 views
A+A-
Reset

ممبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)خوفناک کار حادثے میں زخمی ہونے کے باوجود بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ نورا فتحی نے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنسرٹ میں طوفانی رقص پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سر پر شدید چوٹ اور ڈاکٹروں کے مکمل آرام کے مشورے کے باوجود نورا فتحی کا اسٹیج پر آنا نہ صرف شائقین بلکہ شوبز انڈسٹری کے لیے بھی ایک چونکا دینے والا لمحہ ثابت ہوا، جس نے ان کے عزم اور فن سے وابستگی کو نمایاں کر دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ہندوستان کی معروف رقاصہ اور اداکارہ نورا فتحی امریکہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں کہ اچانک ایک تیز رفتار کار نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں نورا فتحی کی گاڑی ایک جانب سے شدید طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اداکارہ کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد انہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں دماغ کو شدید اندرونی جھٹکا لگا ہے۔ڈاکٹروں نے نورا فتحی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تاہم اداکارہ نے غیر معمولی عزم اور پیشہ ورانہ وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد آرام کرنے کے بجائے کنسرٹ میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ زخمی حالت کے باوجود نورا فتحی سن برن فیسٹیول 2025 میں سٹیج پر آئیں اور شائقین کے لیے پرفارم کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔نورا فتحی کے اس اقدام کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناوں اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز