Home » اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر سر کیئر اسٹارمر کو تحقیقات کا سامنا

اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر سر کیئر اسٹارمر کو تحقیقات کا سامنا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset
اسٹارمر کو تحقیقات کا سامنا

سر کیئر اسٹارمر کو تحقیقات کا سامنا:

اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو تحقیقات کا سامنا ہے۔ لیبر پارٹی کے عطیہ دہندگان کی جانب سے. اپنی اہلیہ کیلئے تحائف کا اعلان کرنے میں ناکام رہے.

برطانوی میڈٰیا کے مطابق. وزیر اعظم ممتاز لیبر ڈونر لارڈ علی کی جانب سے. اپنی اہلیہ وکٹوریہ سٹارمر کیلئے کپڑوں کے عطیات کا اعلان. ارکان پارلیمنٹ کے مفادات کے رجسٹر میں کرنے میں ناکام رہے، جنہوں نے. گزشتہ 20 سالوں میں لیبر کو 5 لاکھ پاونڈ سے بھی زیادہ عطیہ کیا ہے۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق. لارڈ علی کی طرف سے. تحائف کا ابتدائی طور پر ارکان پارلیمنٹ کے مفادات کے رجسٹر میں اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم، سر کیئر نے منگل کے روز اس حوالے سے پارلیمانی حکام سے رابطہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو 28 دنوں کے اندر تحائف اور عطیات رجسٹر کروانے ہوتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم ایسا کرنے میں ناکام ہوئے اس لیے اُن کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹوریز نے تب سے لارڈ علی کے ساتھ اسٹارمرز کے روابط اور اُن کیلئے ڈاؤننگ اسٹریٹ سکیورٹی پاس کی اجازت دینے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز