Home » پنجاب میں مہنگائی کے طوفان،کرایوں اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پنجاب میں مہنگائی کے طوفان،کرایوں اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب کے 38 اضلاع کی تازہ سروے رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نے عوام پر بھاری مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹر سٹی بس کرایوں میں اوسطاً 30 فیصد، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 32 فیصد، منی ٹرک کے کرایوں میں 12 سے 50 فیصد اور بڑے ٹرالر کے کرایوں میں 13 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نتیجتاً اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اوسطاً 25 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ بس آپریشن اور مسافروں کی تعداد میں کئی اضلاع میں شدید کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ میں ٹماٹر، آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کے قیمتوں کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں، جن سے عوام پر مہنگائی کے اثرات واضح ہو گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نے پنجاب میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے اور کرایوں اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کو صوبے کے 38 اضلاع کی سروے رپورٹ پیش کی گئی،جس میں تفصیل سے انٹر سٹی بسوں،گڈز ٹرانسپورٹ، منی ٹرک اور بڑے ٹرالر کے کرایوں میں اضافے کے اعداد و شمار شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق انٹر سٹی بس کرایوں میں اوسطاً 30 فیصد،گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 32 فیصد اضافہ ہوا،جس کے نتیجے میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔منی ٹرک کے کرایوں میں 12 سے 50 فیصد اضافہ جبکہ بڑے ٹرالر کے کرایوں میں 13 سے 100 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا اور سب سے زیادہ اضافہ کوٹ ادو میں بڑے ٹرالر کے کرایوں میں ریکارڈ کیا گیا۔

مختلف اضلاع میں بس آپریشن میں بھی کمی دیکھی گئی،جو 2 سے 71 فیصد تک ریکارڈ کی گئی جبکہ مسافروں کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی حافظ آباد میں 63 فیصد نوٹ کی گئی۔ مری اور حافظ آباد میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریشنز سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔اشیا ضروریہ کی سپلائی تمام اضلاع میں مستحکم رہی اور کہیں قلت رپورٹ نہیں ہوئی، تاہم ٹماٹر کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ لیہ میں 125 فیصد ریکارڈ ہوا۔بیشتر اضلاع میں آٹے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ جھنگ اور پاک پتن میں کرایوں میں 50 فیصد اضافہ اور فیصل آباد، اٹک اور راولپنڈی میں 40 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ اضافے عوام پر مالی بوجھ میں غیر معمولی اضافہ کرنے والے ہیں اور فوری ریلیف اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز